کراچی ، ایک بنگلو میں کورونا کے مریضوں کی اطلاع، کوشش کے بعد بھی اہل خانہ نے دروازہ نہیں کھولا
گھر کے دو افراد پہلے ہی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہسپتال میں موجود ہیں جبکہ گھر کے نوکروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے
کراچی اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24اپریل2020ء کراچی کے ایک بنگلو میںکورونا کے مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔ لیکن کوشش کے بعد بھی اہل خانہ نے ابھی تک دروازہ نہیں کھولا۔ تفصیلات کے مطابق گھر کے دو افراد پہلے ہی کورونا کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہیں۔ اس کے علاوہ گھر کے تمام نوکروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن کوششوں کے بعد بھی ابھی تک گھر والوں کی جانب سے دروازہ نہیں کھولا گیا ۔
لاکھ کوشش کرنے کے بعد پولیس اور متعلقہ ادارےنے بنگلو کے باہر نوٹس لگا دیا ہے تا کہ ارد گرد کے لوگ اس گھر کےا فراد سے محفوظ رہ سکیں۔اس کے علاوہ گلی میں بھی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح اہلیان خانہ میں سے کوئی شخص گھر کا دروازہ کھول دے کیونکہ جب تک مریضوں کا علان نہیں کیا جائے گا، کورونا وائرس مزید پھیلتا رہے گا ۔
بتایا گیا ہے پڑوسیوں نے. پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس گھر کے افراد میں کورونا کی علامات پائی جا رہی ہیں لیکن وہ لوگ کسی کو بتا نہیں رہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے موقع پر جاتے ہی گھر والوں سے ملنے کی کوشش کی تو گھر والوں نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا جس کے بعد پولیس کا شک مزید پختہ ہو گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعدہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
پاکستان میں اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد (11) ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 237 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگوں کو حکومتی احکامات پر عمل کرتےہوئے تعاون کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔